Gas Leakage Web ad 1

صوبے کو انتشار نہیں خدمت کی ضرورت ہے، مریم نواز کی خیبر پختونخوا حکومت پر تنقید

0

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں مریم نواز شریف نے خیبر پختونخوا کے عوام سے سوال کیا کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا ایک ہی ملک کا حصہ ہیں، دونوں کا آئین بھی ایک ہے اور دونوں صوبے ایک ہی قومی خزانے میں شریک ہیں، تو پھر ایک صوبے میں ترقی کا سفر جاری ہے جبکہ دوسرے میں تنزلی اور بدامنی کیوں ہے؟ ان کا کہنا تھا کہ فرق وسائل کا نہیں بلکہ نیت اور اہلیت کا ہے۔
ہماری پالیسی اسلام آباد سے آئے گی، کابل، قندھار اور جلال آباد سے نہیں: فیصل کریم کنڈی
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اگر پنجاب صاف ستھرا ہو سکتا ہے تو خیبر پختونخوا کیوں نہیں؟ ان کے بقول وہاں صفائی کے بجائے صرف سیاست کی گئی۔ انہوں نے سوال کیا کہ اگر پنجاب کے ہونہار بچوں کو اسکالرشپس مل سکتی ہیں تو خیبر پختونخوا کے بچوں کو کیوں نہیں؟ ان کا کہنا تھا کہ وہاں بچوں کے بجائے دھرنوں کو ترجیح دی گئی۔

Gas Leakage Web ad 2

مریم نواز شریف نے کہا کہ اگر پنجاب کی مائیں بے فکر ہیں تو خیبر پختونخوا کی مائیں خوف میں کیوں مبتلا ہیں؟ ان کے مطابق وہاں عوام کی حفاظت کے بجائے اسلام آباد پر چڑھائی پر توجہ دی جاتی رہی۔

انہوں نے کہا کہ اگر پنجاب میں گرین الیکٹرو بسیں چل سکتی ہیں تو خیبر پختونخوا میں کیوں نہیں؟ ان کا کہنا تھا کہ وہاں منصوبے عملی طور پر زمین پر نظر آنے کے بجائے صرف سوشل میڈیا تک محدود رہے۔

مریم نواز شریف نے مزید کہا کہ اگر پنجاب کے دیہات تک پختہ سڑکیں پہنچ سکتی ہیں تو خیبر پختونخوا میں سڑکوں کے منصوبے ادھورے کیوں ہیں؟ ان کے مطابق وہاں وعدے تو کیے گئے، لیکن عملی کام نہیں ہوا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اگر پنجاب میں مفت ادویات، فیلڈ ہسپتال اور کلینک آن ویلز جیسی سہولتیں لوگوں کی دہلیز پر دستیاب ہیں تو خیبر پختونخوا کے مریض بے بس کیوں ہیں؟ ان کا کہنا تھا کہ وہاں عوام کی صحت کے مقابلے میں اقتدار کو زیادہ اہمیت دی گئی۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ ان تمام سوالات کا جواب 13 سالہ انتشار اور نااہلی ہے۔ ان کے بقول پنجاب نے ثابت کیا ہے کہ حکومتیں بلند بانگ دعوؤں سے نہیں بلکہ کام، کام اور کام سے چلتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کو اب انتشار نہیں بلکہ خدمت کی ضرورت ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.