Gas Leakage Web ad 1

تیل کی بلند قیمتوں کے باوجود معیشت 4 فیصد سے زیادہ ترقی کرے گی، وزیر خزانہ

0

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال ملکی معیشت کی شرح نمو 4 فیصد سے تجاوز کرنے کی توقع ہے۔ حکومت 5 سے 6 سرکاری اداروں کی نجکاری کا منصوبہ رکھتی ہے، جس سے ایک ارب ڈالر سے زائد حاصل ہونے کا امکان ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

غیر ملکی خبر رساں ادارے روئٹرز کو انٹرویو دیتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ حکومت کے نجکاری پروگرام میں تقریباً 12 سرکاری ادارے شامل ہیں۔ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری اور ہوائی اڈوں کو آؤٹ سورس کرنے کا منصوبہ بھی زیرِ عمل ہے۔ پی آئی اے کی نجکاری کے بعد حکومت کی توجہ مزید سرکاری اداروں کی نجکاری پر مرکوز ہے۔
باکو میں نصر اقبال سردار خان کو بین الاقوامی ایوارڈ، پاکستانی قیدیوں کی رہائی، بچوں کے علاج اور فلاحی خدمات کا اعتراف
محمد اورنگزیب نے کہا کہ آئی ایم ایف کے 7 ارب ڈالر کے قرض پروگرام کے تحت معاشی اصلاحات جاری ہیں، جبکہ آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے کے نتیجے میں تقریباً ایک ارب 21 کروڑ ڈالر کی نئی مالی معاونت کی راہ ہموار ہوئی ہے۔

وزیر خزانہ نے بتایا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان 10 ارب ڈالر کے ایکسچینج اسٹیبلائزیشن فنڈ سے متعلق مذاکرات جاری ہیں۔ ان کے مطابق مجوزہ امریکی مالی سہولت سے زرمبادلہ کے ذخائر مضبوط بنانے اور عالمی مالیاتی منڈیوں تک رسائی میں مدد مل سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ایندھن کی مناسب مقدار دستیاب ہے اور قلت پیدا نہیں ہونے دی گئی۔

دوسری جانب بلوم برگ ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ قرضوں سے متعلق حکمت عملی کا مقصد عالمی سرمایہ منڈیوں تک رسائی بڑھانا اور بیرونی قرضوں کی ادائیگی کے دباؤ کو کم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشی استحکام برقرار رکھنے کے لیے مہنگائی، زرمبادلہ کے ذخائر اور شرح پالیسی کو مناسب سطح پر رکھنا ضروری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے رواں سال اپریل میں 75 کروڑ ڈالر کے بانڈز نجی طور پر جاری کیے اور کریڈٹ انہانسمنٹ کے ذریعے چین کی پانڈا بانڈ مارکیٹ تک کامیاب رسائی حاصل کی۔ ان کا کہنا تھا کہ چین دنیا کی دوسری بڑی اور گہری بانڈ مارکیٹ ہے، جبکہ پانڈا بانڈز کا اجرا پاکستان کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان نے تقریباً تین ہفتے قبل 3 ارب ڈالر کے یورو بانڈز جاری کیے، جن کے لیے جاری کردہ حجم سے دوگنا طلب موصول ہوئی۔ ان کے مطابق یورو بانڈز کے اجرا میں ایشیا، مشرق وسطیٰ، یورپ اور امریکا کے سرمایہ کاروں نے حصہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ روپے میں مالیت اور ڈالر میں ادائیگی والے بانڈز میں بھی سرمایہ کار دلچسپی لے رہے ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.