Gas Leakage Web ad 1

کراچی میں آٹے کی قیمتیں بے قابو، چکی کا آٹا 200 روپے کلو ہوگیا

0

کراچی میں آٹے کی قیمتیں عوام کی پہنچ سے باہر ہوگئیں، چکی کا آٹا 200 روپے فی کلو فروخت ہونے لگا، جبکہ فائن آٹے کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ ہوگیا ہے۔ روٹی کی قیمت بھی بڑھ کر 30 سے 35 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

کمشنر کراچی کی جانب سے جاری کردہ نرخ نامے کے مطابق چکی کے آٹے کی سرکاری قیمت 145 روپے فی کلو مقرر ہے، تاہم مارکیٹ میں یہ 200 روپے فی کلو فروخت ہورہا ہے، جو سرکاری نرخ سے 55 روپے زیادہ ہے۔
سیکیورٹی فورسز کا بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،ایک خارجی دہشتگرد جہنم واصل
اسی طرح ہول سیل مارکیٹ میں 132 روپے فی کلو مقررہ قیمت والا فائن آٹا 176 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے، جبکہ راشن والا آٹا ہول سیل مارکیٹ میں 161 روپے اور ریٹیل مارکیٹ میں 168 روپے فی کلو دستیاب ہے۔

ہول سیل ڈیلرز کے مطابق گندم اور آٹے کی قیمتیں بے قابو ہوچکی ہیں۔ پہلی بار ایک ہفتے کے دوران آٹے کی بوری کی قیمت میں 1100 روپے اضافہ ہوا ہے۔

دوسری جانب روٹی کی قیمت بھی بڑھ کر 30 سے 35 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ فلور ملز مالکان کی جانب سے سرکاری نرخوں پر آٹے کی فراہمی نہ ہونے کے باعث مارکیٹ میں قیمتوں کو قابو میں رکھنا مشکل ہوگیا ہے۔

سرکاری گندم مارکیٹ میں لانے کا فیصلہ بھی تاحال آٹے کی قیمتوں میں کمی نہ لاسکا۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری نرخ نامے پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے تاکہ انہیں مہنگائی کے بوجھ سے کچھ ریلیف مل سکے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.