Gas Leakage Web ad 1

خیبر پختونخوا کے حکومتی امور سے متعلق وفاقی حکمنامہ جاری، 11 رکنی مشاورتی کونسل قائم

0

فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق یہ حکمنامہ 11 اکتوبر 2026 کو جاری کیے گئے آئینی اعلان کی روشنی میں جاری کیا گیا ہے، جس کے تحت صوبے میں آئین کے آرٹیکل 232 اور 234 کے تحت ہنگامی حالت کے اعلان کے بعد انتظامی امور چلانے کے لیے نیا طریقۂ کار وضع کیا گیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

وفاقی حکمنامے کے تحت گورنر خیبرپختونخوا وفاقی حکومت کی جانب سے صوبائی حکومت کے امور انجام دیں گے، جبکہ فرائض کی انجام دہی میں انہیں 11 رکنی مشاورتی کونسل کی معاونت حاصل ہوگی۔
مردان میں 12 اکتوبر کو تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
مشاورتی کونسل کے ارکان

جاری کردہ تفصیلات کے مطابق مشاورتی کونسل میں درج ذیل شخصیات کو شامل کیا گیا ہے:

طارق محمود پاشا، ڈاکٹر سید عامر عبداللہ، لیفٹیننٹ جنرل (ر) نگار جوہر، ثمر ہارون بلور، ڈاکٹر سرفراز علی شاہ، عامر جاوید، ڈاکٹر ایم ارشاد، کفایت اللہ، مولانا محمد طیب قریشی، عثمان سیف اللہ خان اور آصف رفیق۔

حکمنامے کے مطابق ثنا اللہ ایڈووکیٹ کو خیبرپختونخوا کا ایڈووکیٹ جنرل بھی مقرر کیا گیا ہے۔

صوبائی امور کیسے چلائے جائیں گے؟

وفاقی حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ صوبائی حکومت کے امور متعلقہ آئینی دفعات اور خیبرپختونخوا گورنمنٹ رولز آف بزنس 1985 کے مطابق، وفاقی حکمنامے سے ہم آہنگ انداز میں انجام دیے جائیں گے۔ گورنر صوبائی امور کی انجام دہی کے دوران مشاورتی کونسل سے معاونت حاصل کریں گے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.