Gas Leakage Web ad 1

حوثیوں کے تازہ حملوں کے بعد سعودی عرب کا فلائٹ آپریشن شدید متاثر

0

سعودی عرب میں تازہ حملوں کے بعد فضائی آپریشن شدید متاثر ہوگیا، جس کے باعث دارالحکومت ریاض کے ایئرپورٹ کی درجنوں پروازوں کا رخ دوسرے شہروں کے ہوائی اڈوں کی جانب موڑ دیا گیا۔

Gas Leakage Web ad 2

فلائٹ شیڈول کے مطابق اتوار کو ریاض ایئرپورٹ کی مجموعی 750 پروازوں میں سے 446 منسوخ کردی گئیں۔ ریاض پہنچنے والی متعدد پروازوں کو دمام، جدہ اور مدینہ کے ہوائی اڈوں پر اتارا گیا، جبکہ دمام جانے والی بعض پروازوں کو لینڈنگ کے لیے انتظار کرنا پڑا۔
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا بسین ورزے کے عوام کو زمینوں کی ملکیت دینے اور بنیادی مسائل حل کرنے کا اعلان
پروازوں میں خلل کے باعث ریاض ایئرپورٹ دنیا کے سب سے زیادہ متاثرہ ہوائی اڈوں میں پہلے نمبر پر آگیا، جہاں پروازوں کی اوسط تاخیر 170 منٹ ریکارڈ کی گئی۔ پروازوں میں خلل کا انڈیکس بھی پانچویں اور آخری سطح تک پہنچ گیا۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق جدہ ایئرپورٹ کی 830 میں سے 92، دمام ایئرپورٹ کی 240 میں سے 39 اور مدینہ ایئرپورٹ کی 230 میں سے 26 پروازیں منسوخ کی گئیں۔

ریاض ایئرپورٹ کی بندش اور پروازوں کی منسوخی کے باعث جدہ، دمام اور مدینہ کے ہوائی اڈوں کا فضائی آپریشن بھی متاثر ہورہا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.