Gas Leakage Web ad 1

اسلام آباد کو 31 دسمبر تک پلاسٹک فری بنا دیا جائے گا: طلال چودھری

0

اسلام آباد کو 31 دسمبر تک پلاسٹک سے پاک کرنے کا ہدف مقرر، طلال چودھری

Gas Leakage Web ad 2

اسلام آباد میں پلاسٹک فری مہم کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا کہ اس مقصد کے لیے مہم شروع کر دی گئی ہے۔ پلاسٹک نہ صرف سیوریج کے نظام میں رکاوٹوں کا باعث بنتا ہے بلکہ ماحول اور ہوا کو بھی آلودہ کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے وزیراعظم سے وعدہ کیا ہے کہ اسلام آباد کو 31 دسمبر تک پلاسٹک سے پاک کر دیا جائے گا۔ اس سلسلے میں عوامی آگاہی بڑھانے اور پلاسٹک کے استعمال میں کمی لانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
شہباز شریف کا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ، ملاقات کی دعوت دیدی
طلال چودھری نے کہا کہ پلاسٹک ماحول کو آلودہ کرتا ہے اور جب یہ زمین میں شامل ہو جاتا ہے تو کئی دہائیوں بلکہ صدیوں تک تلف نہیں ہوتا۔ پلاسٹک کے فضلے سے سیوریج کا نظام متاثر ہوتا ہے اور فضائی آلودگی میں بھی اضافہ ہوتا ہے، جس سے شہری ماحول اور قدرتی وسائل کو نقصان پہنچتا ہے۔

وزیر مملکت داخلہ کا کہنا تھا کہ پلاسٹک فری اسلام آباد مہم شروع کرنے کا مقصد شہر کو صاف ستھرا اور سرسبز بنانا ہے۔ ہمیں چاہیے کہ آنے والی نسلوں کے لیے ایسا ماحول چھوڑ کر جائیں جو آلودگی سے پاک ہو اور جہاں شہریوں کو صاف فضا میسر آ سکے۔

طلال چودھری نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ اسلام آباد کو پلاسٹک سے پاک بنانے کے ہدف کے حصول کے لیے مہم کو مزید آگے بڑھایا جائے گا، تاکہ شہر کو صاف رکھنے اور ماحول کے تحفظ کی کوششوں کو مؤثر بنایا جا سکے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.