پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات اور انتخابی نشان کا تنازع الیکشن کمیشن کو واپس

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی نے الیکشن کمیشن کے اختیارات کو چیلنج کیا تھا، تاہم عدالت نے انٹرا پارٹی انتخابات اور انتخابی نشان سے متعلق تنازع دوبارہ الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا۔
ارشاد بھٹی کا کیپٹن صفدر سے سخت سوالات، عمران خان کے انٹرویو میں بھی یہی بے باکی دکھانے کا مطالبہ
بلوچستان ہائیکورٹ نے ہدایت کی کہ الیکشن کمیشن پارٹی کے ترمیمی آئین پر اعتراضات کا جواب دینے کا موقع فراہم کرے۔ عدالت نے قرار دیا کہ انٹرا پارٹی انتخابات کے لیے مزید مہلت دینے یا نہ دینے کا اختیار الیکشن کمیشن کے پاس ہے اور عدالت اس معاملے میں مداخلت نہیں کرے گی۔
چیف جسٹس محمد کامران خان ملاخیل اور جسٹس محمد نجم الدین مینگل نے کیس کا فیصلہ سنایا۔ عدالت نے قرار دیا کہ انتخابی نشان معطل کرنے کا حتمی حکم جاری نہ ہونے کے باعث رٹ پٹیشن تکنیکی طور پر قبل از وقت تھی۔ عدالت نے درخواست ہدایات کے ساتھ نمٹا دی۔



