بلاول بھٹو کی پی ٹی آئی کو انتباہ، انتہا پسندی کی سیاست نہ چھوڑی تو عمران خان جیل میں رہنے کا آصف زرداری کا ریکارڈ توڑ دیں گے

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اگر پی ٹی آئی نے انتہا پسندی کی سیاست ترک نہ کی تو عمران خان جیل میں رہنے کے حوالے سے آصف علی زرداری کا ریکارڈ توڑ دیں گے۔
واٹس ایپ میں ایک نئے دلچسپ فیچر کا اضافہ
ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے پی ٹی آئی کی سیاست پر بات کرتے ہوئے کہا کہ انتہا پسندی اور بائیکاٹ کی سیاست کی وجہ سے تحریک انصاف کے تمام جھگڑے ہیں۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اگر پی ٹی آئی نے انتہا پسندی کی سیاست نہ چھوڑی تو عمران خان جیل میں رہنے کے حوالے سے آصف علی زرداری کا ریکارڈ توڑ دیں گے۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سیاسی روایت رہی ہے کہ جو شخص آج جیل میں ہوتا ہے، وہ کل اقتدار میں بھی آسکتا ہے، تاہم اس کے لیے پی ٹی آئی کو انتہا پسندی کی سیاست ترک کرنا ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا منفی سیاست کے راستے پر چل رہے ہیں۔ بلاول کے مطابق کچھ دن پہلے وفاقی حکومت خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی نافذ کرنے کے لیے تیار تھی، تاہم صوبے میں گورنر راج نافذ کرنا آخری آپشن ہوگا۔
ایم کیو ایم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جو لوگ یونین کونسل کی نشست نہیں جیت سکتے، وہ صوبے کی بات کر رہے ہیں۔ انہوں نے مصطفیٰ کمال اور محسن نقوی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ سندھ کے ہر شہر میں جائیں اور لوگوں سے پوچھیں کہ کیا وہ صوبہ چاہتے ہیں۔



