Gas Leakage Web ad 1

روزانہ کچھ منٹ کی ورزش سے فٹنس اور بلڈ شوگر کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے، تحقیق

0

روزانہ کچھ وقت کے لیے ورزش کرنے سے دل اور نظام تنفس کی فٹنس بہتر ہوتی ہے، جبکہ میٹابولک صحت کو بھی فائدہ پہنچتا ہے۔ یہ بات ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

جرنل فرنٹیئرز اِن نیوٹریشن میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق ایسے افراد جو اپنا زیادہ تر وقت بیٹھ کر گزارتے ہیں، روزانہ چند منٹ کی جسمانی سرگرمیوں کو معمول بنا کر اپنی فٹنس بہتر بنا سکتے ہیں اور خون میں شوگر کی سطح کو کنٹرول میں رکھنے میں مدد حاصل کرسکتے ہیں۔
ماہ ستمبر 2026 کے دوران ملک میں 5 ہزار 241 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ
تحقیق میں بتایا گیا کہ یہ طریقہ ان افراد کے لیے بھی مددگار ثابت ہوسکتا ہے جن کے لیے روزمرہ معمولات میں طویل وقت تک ورزش کرنا مشکل ہوتا ہے۔

اس تحقیق کے لیے 22 تحقیقی رپورٹس کے اعداد و شمار کا تجزیہ کیا گیا، جن میں 994 ایسے افراد شامل تھے جو زیادہ وقت بیٹھ کر گزارنے کے عادی تھے۔ ان افراد کو ایک دن سے لے کر 12 ہفتوں تک جاری رہنے والے مختلف ورزش کے پروگراموں میں شامل کیا گیا۔ ان ورزشوں کی اقسام اور دورانیے بھی مختلف تھے۔

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ روزانہ چند منٹ کی ورزش سے جسم میں آکسیجن کی سطح بڑھتی ہے، جبکہ دل اور نظام تنفس کی فٹنس میں بھی بہتری آتی ہے۔

اسی طرح مختصر دورانیے کی ورزش سے خون میں گلوکوز اور چکنائی کی سطح بہتر ہوتی ہے، جس سے بلڈ شوگر کو کنٹرول میں رکھنے میں مدد مل سکتی ہے۔

تاہم محققین جسمانی چربی، پٹھوں کے حجم، انسولین کی سطح یا پٹھوں کی مضبوطی میں کوئی نمایاں بہتری دریافت نہیں کرسکے۔

محققین کے مطابق نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ مختصر وقت کی جسمانی سرگرمیاں زیادہ دیر تک بیٹھے رہنے سے صحت کو لاحق ہونے والے مختلف خطرات کم کرنے میں مدد دے سکتی ہیں، بالخصوص جسمانی فٹنس اور گلوکوز کو کنٹرول کرنے کی صلاحیت بہتر ہوسکتی ہے۔

تاہم محققین نے واضح کیا کہ مختصر دورانیے کی ورزش کو طویل وقت کی جسمانی سرگرمیوں کا متبادل قرار نہیں دیا جاسکتا۔ ان کے مطابق ہر ہفتے کم از کم 150 منٹ تک معتدل جسمانی سرگرمیاں صحت کے لیے زیادہ مفید ہوتی ہیں اور ان کے اثرات دیرپا ہوتے ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.