واٹس ایپ میں ایک نئے دلچسپ فیچر کا اضافہ
واٹس ایپ میں ایک نیا فیچر متعارف کرانے کی آزمائش جاری ہے، جس کے ذریعے صارفین جان سکیں گے کہ ان کے کون سے کانٹیکٹس آن لائن ہیں۔

ویب بیٹا انفو (WABetaInfo) کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کی اینڈرائیڈ ایپ میں ایک نئے کانٹیکٹس ٹیب کی آزمائش کی جا رہی ہے۔ یہ فیچر اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے واٹس ایپ کے نئے بیٹا ورژن میں سامنے آیا ہے، تاہم فی الحال یہ تمام بیٹا صارفین کو دستیاب نہیں۔
ماہ ستمبر 2026 کے دوران ملک میں 5 ہزار 241 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ
نیا ٹیب نیچے موجود نیویگیشن بار میں اپ ڈیٹس اور کالز کے درمیان ہوگا۔ اس میں صارفین کے کانٹیکٹس کے نام دکھائی دیں گے اور یہ بھی بتایا جائے گا کہ ان میں سے کتنے افراد آن لائن ہیں۔ آن لائن صارفین کی نشاندہی گرین ڈاٹ کے ذریعے کی جائے گی۔
کانٹیکٹس کی فہرست میں سالگرہ کی یاد دہانیاں بھی شامل ہوں گی، جبکہ صارفین نئے افراد کو واٹس ایپ استعمال کرنے کی دعوت بھی دے سکیں گے۔ جن کانٹیکٹس کی سالگرہ اسی دن ہوگی، ان کے نام کے ساتھ کیک کا ایموجی اور ’’برتھ ٹوڈے‘‘ کے الفاظ دکھائی دیں گے۔
اس ٹیب میں اوپر سرچ بار بھی موجود ہوگی، جس کے ذریعے صارفین نام، فون نمبر یا یوزر نیم کی مدد سے اپنے کانٹیکٹس تلاش کرسکیں گے۔
رپورٹ کے مطابق فہرست میں سب سے اوپر آن لائن موجود افراد کے نام دکھائے جائیں گے، جبکہ اس کے بعد باقی نام حروف تہجی کی ترتیب سے درج ہوں گے۔
تاہم جن افراد نے اپنی لاسٹ سین کی سیٹنگ غیر فعال کی ہوئی ہوگی، وہ آن لائن کانٹیکٹس کی فہرست میں نظر نہیں آئیں گے۔



