اسلام آباد: مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان قانون سازی میں تعاون کے حوالے سے ڈیڈ لاک ختم ہوگیا ہے، جس کے بعد پیپلز پارٹی آئندہ قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاسوں میں قانون سازی کے معاملے پر حکومت کی حمایت کرے گی۔
پشاور ہائیکورٹ: لانگ مارچ میں سرکاری وسائل کا استعمال، وزیراعلیٰ کے پی سے جواب طلب
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان پارلیمانی کمیٹی برائے انتخابی اصلاحات کے قیام پر بھی اتفاق ہوگیا ہے، جبکہ انتخابی اصلاحات کمیٹی کی چیئرمین شپ پیپلز پارٹی کو دینے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انتخابی اصلاحات کمیٹی میں پارلیمان میں موجود تمام جماعتوں کو نمائندگی دی جائے گی اور دونوں ایوانوں میں جماعتوں کو ان کی تعداد کی بنیاد پر نمائندگی ملے گی۔ آئی ایم ایف کی شرائط پر مبنی بلز سمیت مجموعی طور پر 30 مختلف بلز کی منظوری پر بھی اتفاق ہوا ہے۔



