خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق سوات، شانگلہ اور خیبر سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5 ریکارڈ کی گئی، جبکہ زلزلے کی زیرِ زمین گہرائی 224 کلومیٹر اور مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔
دورہ پاکستان کیلئے سری لنکن کرکٹ ٹیم کا پہلا دستہ اسلام آباد پہنچ گیا، ائیرپورٹ پر شاندار استقبال
زلزلے کے باعث شہری خوفزدہ ہو کر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے اور کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، جبکہ انتظامیہ اور متعلقہ ادارے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔



