پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کرکٹ ٹیم کے لیے بولنگ کنسلٹنٹ کا نام فائنل کرلیا ہے، اور سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر شان ٹیٹ سے پی سی بی کے معاملات طے پاگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق شان ٹیٹ کی بطور بولنگ کنسلٹنٹ تقرر کا باضابطہ اعلان جلد کیا جائے گا۔
تیل کے طوفان کا مقابلہ غیر مشروط امداد سے نہیں کرسکتے، اسکا حجم ہزاروں ارب روپے ہے: علی پرویز
شان ٹیٹ ماضی میں بھی پاکستان ٹیم کے ساتھ بولنگ کوچ کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق شان ٹیٹ اپنی نئی ذمہ داریوں کے حوالے سے جلد پاکستان پہنچیں گے۔



