Gas Leakage Web ad 1

میکسیکو کے فٹبالر نے امریکی حریف کے چہرے پر تھپڑ برسا دیے، ویڈیو وائرل

0

میکسیکو کے اسٹار میٹیو شاویز کو میچ کے دوران اپنے امریکی حریف کے چہرے پر دونوں ہاتھوں سے تھپڑ مارنے پر ریڈ کارڈ دے کر میدان سے باہر بھیج دیا گیا۔ شاویز نے 67 ویں منٹ میں سباستین برہالٹر کو دونوں ہاتھوں سے تھپڑ مارا، جس پر ریفری نے انہیں ریڈ کارڈ دکھا دیا۔

Gas Leakage Web ad 2

اس کے بعد میکسیکو کو اپنے شمالی امریکی حریف کے ہاتھوں 3-0 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ شاویز کا یہ عجیب واقعہ شاید بڑھتے ہوئے غصے کا نتیجہ تھا کیونکہ امریکی ٹیم میکسیکو پر مکمل طور پر حاوی تھی۔
کوئٹہ؛ کچلاک یارڈ میں جناح پیپلز ٹرین کا انجن پٹڑی سے اتر گیا
یہ جھگڑا جلد ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا اور فٹبال مداح دونوں ہاتھوں سے مارے گئے اس انوکھے تھپڑ پر خوب ہنسے۔ ایک مداح نے لکھا کہ یہ دیکھ کر ان کی ہنسی نہیں رک رہی اور وہ سوچ رہے ہیں کہ آخر وہ کیا سوچ رہا تھا، جبکہ دوسرے نے کہا کہ ہنس ہنس کر ان کی آنکھوں میں آنسو آ رہے ہیں۔

تیسرے نے لکھا کہ میٹیو شاویز نے اسے تھپڑ کیسے مار دیا جبکہ چوتھے نے مذاقاً کہا کہ لگتا ہے وہ مچھر مار رہا تھا۔ میکسیکو کے لیے یہ ایک ایسی رات تھی جسے وہ جلد بھولنا چاہیں گے کیونکہ دس کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلتے ہوئے انہیں 3-0 کی بری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.