Gas Leakage Web ad 1

جناح ہاؤس حملہ کیس، حماد اظہر کے جسمانی ریمانڈ میں 7 روز کی توسیع

0

سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کو جناح ہاؤس حملہ کیس میں لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کردیا گیا۔

Gas Leakage Web ad 2

پولیس نے حماد اظہر کو جناح ہاؤس حملہ کیس میں 21 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد عدالت میں پیش کیا، جبکہ پراسیکیوٹر نے عدالت سے حماد اظہر کے مزید 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔
سلاخوں کے پیچھے مہارت، ڈاکٹر یاسمین راشد کی کشیدہ کاری کے چرچے
پراسیکیوٹر نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم کا موبائل فون اور سم برآمد کرنی ہے، موبائل فون اور سم اہم ثبوت ہیں۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد حماد اظہر کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 7 روز کی توسیع کردی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.