Gas Leakage Web ad 1

ڈرگ انسپکٹر غلام علی لاکھو ذمہ داریوں سے ریلیو

0

*ڈرگ انسپکٹر غلام علی لاکھو ذمہ داریوں سے ریلیو*

Gas Leakage Web ad 2

فارماسیوٹیکل صنعت کی جانب سے اختیارات کے ناجائز استعمال، ہراساں کرنے اور غیر قانونی مطالبات کے الزامات پر محکمہ صحت سندھ نے ڈرگ انسپکٹر غلام علی لاکھو کے خلاف کارروائی کر دی۔

سیکریٹری صحت سندھ طاہر حسین سانگی نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے غلام علی لاکھو کو موجودہ ذمہ داریوں سے ریلیو کر کے محکمہ صحت کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ان سے چیف انسپکٹر آف ڈرگز سندھ کا اضافی چارج بھی واپس لے لیا گیا ہے۔

پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پی پی ایم اے) نے 10 ستمبر 2026 کو چیف سیکریٹری سندھ اور محکمہ صحت کو شکایت میں الزام لگایا تھا کہ ڈسٹرکٹ ساؤتھ کراچی کے ڈرگ انسپکٹر غلام علی لاکھو فارما کمپنیوں، ڈسٹری بیوٹرز اور سیلرز کو بغیر سرکاری تجزیہ کار رپورٹ یا ثبوت کے اسٹاک ضبطی، سیل اور قانونی کارروائی کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔

پی پی ایم اے نے کہا تھا کہ اس سے ضروری ادویات کی قلت کا خدشہ ہے۔ شکایات کا جائزہ لینے کے بعد وزیر صحت سندھ کی منظوری سے کارروائی کی گئی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.