Gas Leakage Web ad 1

میرے جیون میں بھی راکشس ہیں‘، گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے ’جنریشن زی‘ سے حمایت مانگ لی

0

*گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے جنریشن زی سے حمایت کی اپیل کر دی*

Gas Leakage Web ad 2

انڈین فلم اسٹار گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے شوہر کے اپنی کو اسٹار کومل رانی سوارنکر کے ساتھ تعلقات کی افواہوں کے بعد جنریشن زی سے حمایت کی اپیل کی ہے۔ دونوں کو حال ہی میں ممبئی کے لال باغچا راجہ میں ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق کولکتہ کے ایک مندر میں حاضری کے دوران سنیتا نے کہا: "میرے بھی جیون میں کچھ راکشس ہیں، اور میں ماتا کے دربار میں آئی ہوں کہ ان کا بھی ناش ہو۔”

انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ یہ سب شہرت کے لیے کیا جا رہا ہے اور عوام سے اپیل کی کہ اس رویے کی حمایت نہ کریں۔ "جتنے بھی جنریشن زی بچے ہو، عورتیں ہو، مجھے سپورٹ کیجیے۔ جو میرے ساتھ ہو رہا ہے وہ اچھا نہیں ہے۔ میرا گھر ٹوٹ رہا ہے بغیر کسی وجہ کے۔”

دسمبر 2024 میں سنیتا نے طلاق کی درخواست دی تھی، فروری 2025 میں مینیجر نے علیحدگی کی تصدیق کی لیکن کہا مسائل حل ہو گئے ہیں۔ اگست 2026 میں سنیتا نے درخواست واپس لے لی تھی۔

اس سال گووندا اور کومل کو ممبئی ایئرپورٹ اور لال باغچا راجہ میں ایک ساتھ دیکھے جانے پر افواہیں پھر گرم ہوئیں۔ گووندا نے کہا "یہ کسی کا موضوع نہیں ہے، چاہے افیئر ہو بھی۔ میں کام کر رہا ہوں اور پروفیشنل تعلقات نبھا رہا ہوں۔”

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.