ڈیرہ اسماعیل خان میں زخمیوں کو لے جانے والی ایمبولینس پر فائرنگ، 2 ریسکیو اہلکار شہید
ڈیرہ اسماعیل خان میں مبینہ خودکش دھماکے کے زخمیوں کو لے جانے والی ایمبولینس پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 ریسکیو اہلکار شہید ہوگئے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درازندہ میں مبینہ خودکش دھماکے کے زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے والی ایمبولینس پر فتنہ الخوارج نے فائرنگ کی۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2 ریسکیو اہلکار شہید ہوگئے۔
ٹی سی پی نے ایک لاکھ 7 ہزار 739 میٹرک چینی درآمد کیلئے نظرثانی شدہ ٹینڈر جاری کر دیا
سکیورٹی ذرائع کے مطابق دھماکے کے بعد خوارج کے خلاف سکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے۔
خیال رہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درازندہ میں مبینہ خودکش دھماکے میں 2 سال کے بچے اور 2 خواتین سمیت 12 افراد شہید ہوگئے تھے۔
ذرائع کے مطابق دھماکا ڈی آئی خان، کوئٹہ روڈ پر انسداد اسمگلنگ ’امن میلہ پولیس چیک پوسٹ‘ پر ہوا، جہاں بارود سے بھری گاڑی چیک پوسٹ سے ٹکرائی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شہدا میں 2 سال کے بچے اور 2 خواتین سمیت پولیس اور کسٹمز اہلکار شامل ہیں، جبکہ دھماکے میں کسٹمز، پولیس اہلکاروں اور شہریوں سمیت 30 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک ہے اور شہدا کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔