درازندہ میں مبینہ خودکش دھماکا، 2 سالہ بچے اور 2 خواتین سمیت 12 افراد شہید
ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درازندہ میں مبینہ خودکش دھماکے کے نتیجے میں 2 سال کے بچے اور 2 خواتین سمیت 12 افراد شہید ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق دھماکا ڈی آئی خان، کوئٹہ روڈ پر قائم انسداد اسمگلنگ ’امن میلہ پولیس چیک پوسٹ‘ پر ہوا، جہاں بارود سے بھری گاڑی چیک پوسٹ سے ٹکرا دی گئی۔
پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے پی آئی اے پر ایک کروڑ سے زائد کا جرمانہ عائد کردیا
ذرائع کا کہنا ہے کہ شہدا میں 2 سالہ بچے اور 2 خواتین سمیت پولیس اور کسٹمز اہلکار بھی شامل ہیں، جبکہ دھماکے میں کسٹمز، پولیس اہلکاروں اور شہریوں سمیت 30 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
آر پی او کے مطابق جاں بحق افراد میں ایک کسٹمز اہلکار بھی شامل ہے، جبکہ دھماکے میں 35 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک ہے اور شہدا کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ انسداد اسمگلنگ چیک پوسٹ پر حملہ دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کے گٹھ جوڑ کا ثبوت ہے، جبکہ خوارج کی جانب سے ایک بار پھر سکیورٹی فورسز اور شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔