Gas Leakage Web ad 1

اسلام آباد میں احتجاج کے پیش نظر سیکیورٹی انتظامات سخت کر دیئے گئے

0

پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کی جانب سے احتجاج کی کال کے بعد اسلام آباد میں سکیورٹی انتظامات سخت کردیئے گئے۔

Gas Leakage Web ad 2

ڈی چوک سمیت شہر کی اہم شاہراہوں اور حساس مقامات کے راستے بند کرنے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں، جبکہ مختلف مقامات پر کنٹینرز بھی پہنچا دیئے گئے ہیں۔
وفاقی حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں کے باعث اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ
اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس نے احتجاج کے پیش نظر اضافی سکیورٹی اقدامات شروع کردیئے ہیں۔ احتجاجی مظاہرین کو ڈی چوک تک پہنچنے سے روکنے کے لیے مختلف مقامات پر کنٹینرز نصب کیے جائیں گے۔

اسلام آباد کے داخلی اور خارجی راستوں پر بھی سکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی بڑھا دی گئی ہے، جبکہ اہم سرکاری عمارتوں اور حساس مقامات کے اطراف بھی سکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے اہم شاہراہوں پر کنٹینرز لگا کر راستے بند کرنے کی بھی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.