Gas Leakage Web ad 1

کے پی: پولیس ایکٹ میں ترامیم کا فیصلہ، آئی جی کی تعیناتی کا اختیار صوبےکو دیا جائیگا

0

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے پولیس ایکٹ 2017 میں ترامیم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

Gas Leakage Web ad 2

ذرائع کے مطابق آئی جی پی خیبرپختونخوا کی تعیناتی کا اختیار صوبے کو دینے کے لیے ترمیمی مسودہ تیار کرلیا گیا ہے۔
ملک میں سیلاب کا الرٹ جاری، دریاؤں، ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ
ذرائع کا کہنا ہے کہ مجوزہ ترمیم کے تحت بیوروکریسی کی طرح آر پی او اور ڈی پی او کی تعیناتی اور تبادلوں کا اختیار بھی وزیراعلیٰ کو حاصل ہوگا، جبکہ پولیسنگ کی نگرانی کے لیے پبلک سیفٹی کمیشن قائم کیا جائے گا۔

اس حوالے سے وزیر قانون آفتاب عالم نے کہا کہ پولیس ایکٹ 2017 میں بہتری لائی جا رہی ہے۔ پولیسنگ صوبائی معاملہ ہے، یہ وفاق کا اختیار نہیں، جبکہ پولیس پر چیک اینڈ بیلنس بہتر بنایا جا رہا ہے تاکہ اختیارات کا غلط استعمال نہ ہو۔

صوبائی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ پشاور ہائیکورٹ نے غیر آئینی فیصلہ دے کر آر پی اوز اور ڈی پی اوز کے تبادلوں سے متعلق اختیار صوبے سے لے لیا تھا، پولیس کے اختیارات کم نہیں بلکہ مزید بہتر بنائے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ پشاور ہائیکورٹ نے آر پی اوز اور ڈی پی اوز کی تعیناتی اور تبادلوں سے متعلق ترامیم اسٹرائیک ڈاؤن کرکے اختیارات دوبارہ آئی جی کو دے دیے تھے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.