Gas Leakage Web ad 1

سندھ اسمبلی میں رینجرز کے اختیارات میں ایک سال توسیع کی قرارداد متفقہ طور پر منظور

0

سندھ اسمبلی نے رینجرز کے اختیارات میں ایک سال توسیع کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔

Gas Leakage Web ad 2

رینجرز کے اختیارات میں توسیع کی قرارداد وزیر قانون ضیا لنجار نے پیش کی۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ رینجرز نے پولیس اور دیگر اداروں کے ساتھ مل کر جرائم کے خلاف مؤثر کارروائیاں کیں، جن کے نتیجے میں ٹارگٹ کلنگ، اسٹریٹ کرائم اور دیگر سنگین جرائم میں نمایاں کمی آئی۔
سپریم کورٹ میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا
قرارداد میں کہا گیا کہ امن و امان اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے رینجرز کی تعیناتی جاری رکھنا ضروری ہے، لہٰذا آئین کے آرٹیکل 147 کے تحت رینجرز کی تعیناتی میں مزید ایک سال کی توسیع کی جائے۔

سندھ اسمبلی میں قائداعظم کو خراج عقیدت پیش کرنے کی قرارداد بھی متفقہ طور پر منظور کرلی گئی، جبکہ فاطمیہ انٹرنیشنل یونیورسٹی، اقراء یونیورسٹی اور بے نظیر بھٹو ہیومن ریسرچ بورڈ کے ترمیمی بلز بھی منظور کرلیے گئے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.