Gas Leakage Web ad 1

کینیڈا نے امریکی مصنوعات پر 50 فیصد تک جوابی ٹیرف عائد کر دیا

0

امریکا اور اس کے پڑوسی ملک کینیڈا کے درمیان تجارتی جنگ میں مزید شدت آگئی، کینیڈا نے امریکا کی سیکڑوں مصنوعات پر 50 فیصد تک جوابی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کردیا۔

Gas Leakage Web ad 2

امریکی میڈیا کے مطابق کینیڈا نے ستمبر سے امریکی مصنوعات پر 50 فیصد تک جوابی ٹیرف عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جن میں اسٹیل، ڈیری، الیکٹرانکس، زرعی آلات اور پلپ اینڈ پیپر شامل ہیں۔
اسلام آباد: پمز اسپتال سانحے میں جاں بحق 14 بچوں کی میتیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں
کینیڈین حکومت کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ نئے ٹیرف سے متاثر ہونے والی اشیا میں بعض اسٹیل اور ایلومینیم مصنوعات، فرنیچر اور ملبوسات بھی شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ یہ نئے محصولات 8 ستمبر سے نافذ ہوں گے، جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان جاری تجارتی جنگ میں مزید شدت آنے کا خدشہ ہے۔

یاد رہے کہ یہ تجارتی تنازع ہفتے کے اختتام پر اس وقت شروع ہوا جب دونوں ممالک کے درمیان سرکاری مذاکرات ناکام ہوگئے اور امریکا نے نئے محصولات نافذ کردیے۔

امریکا نے 22 اگست سے کینیڈین مصنوعات پر 27.6 ارب ڈالر مالیت کے 50 فیصد ٹیرف عائد کیے تھے۔

کینیڈا نے امریکی ٹیرف سے متاثر ہونے والے افراد اور کاروباری اداروں کی مدد کے لیے 7.5 ارب ڈالر کے پیکیج کا اعلان بھی کیا ہے۔

کینیڈین وزیر خزانہ نے اوٹاوا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یہ کینیڈا کے لیے ایک بے مثال چیلنج ہے، تاہم کینیڈا اس صورتحال کا بھرپور مقابلہ کرے گا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.