پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے مطالبات کی منظوری کے لیے حکومت کو 72 گھنٹے کا الٹی میٹم دے دیا۔
چیئرمین ایسوسی ایشن نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یومیہ رد و بدل کاروبار پر اثرانداز ہو رہا ہے۔
میلان ائیر پورٹ پر گاڑی طیارے سے ٹکرا گئی
چیئرمین ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا کہ ڈیلرز کا مارجن 8 فیصد کیا جائے، ساتھ ہی الٹی میٹم دیا کہ 72 گھنٹے میں حکومت نے مطالبات نہ مانے تو پیٹرول پمپس بند کردیے جائیں گے۔
دوسری جانب آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال بھی جاری ہے۔ صدر گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے مطابق جب تک مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے، پہیہ جام ہڑتال ختم نہیں کی جائے گی۔