Gas Leakage Web ad 1

شمالی کوریا کا امریکا، جاپان اور جنوبی کوریا پر خطے میں کشیدگی بڑھانے کا الزام

0

شمالی کوریا نے امریکا، جاپان اور جنوبی کوریا کی مشترکہ فوجی سرگرمیوں پر تنقید کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ وہ بڑھتے ہوئے خطرات کا جواب اپنی دفاعی صلاحیتوں میں مزید اضافے کے ذریعے دے گا۔

Gas Leakage Web ad 2

شمالی کوریا کے سرکاری خبر رساں ادارے کے سی این اے کی جانب سے جاری کیے گئے ایک تبصرے میں عسکری تجزیہ کار نے کہا کہ امریکا، جاپان اور جنوبی کوریا بڑے پیمانے پر مشترکہ فوجی مشقوں کے ذریعے اپنی جنگی صلاحیتوں میں مسلسل اضافہ کر رہے ہیں۔
خیبرپختونخوا میں ڈیجیٹل تعلیمی انقلاب، 2 برس میں شرح خواندگی 35 فیصد بڑھانے کا ہدف
تبصرے میں امریکی قیادت میں ہونے والی دنیا کی سب سے بڑی بین الاقوامی بحری مشق رم آف دی پیسیفک (رم پیک) کا بھی ذکر کیا گیا۔ بیان کے مطابق رواں سال ہونے والی رم پیک مشقوں میں 30 ہزار سے زائد اہلکار، 30 سے زیادہ جنگی جہاز، 5 آبدوزیں اور تقریباً 190 طیارے شریک ہوئے۔

شمالی کوریا نے ان مشقوں کو "جارحیت کی پیشگی مشق” قرار دیتے ہوئے الزام عائد کیا کہ واشنگٹن، ٹوکیو اور سیول کے تعاون سے خطے میں عسکری برتری حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

پیانگ یانگ نے حالیہ مشترکہ فضائی اور لاجسٹک مشقوں، جاپان میں امریکی کمانڈ سٹرکچر کو مضبوط بنانے کے منصوبوں اور خطے میں جدید امریکی میزائل نظاموں کی تنصیب پر بھی شدید تنقید کی۔

شمالی کوریا نے خبردار کیا کہ وہ "نئی سطح کے خطرے کا جواب نئی سطح کی دفاعی صلاحیت” کے ذریعے دے گا۔

دوسری جانب شمالی کوریا کی وزارت خارجہ نے امریکا اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے پیانگ یانگ پر عائد کیے جانے والے سائبر خطرات کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد اور سیاسی مقاصد پر مبنی قرار دیا۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکا پر الزام عائد کیا کہ وہ سائبر کمانڈز، مشترکہ فوجی مشقوں اور مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے متعلق اقدامات کے ذریعے سائبر اسپیس کو عسکری مقاصد کے لیے استعمال کر رہا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل دنیا میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کا ذمہ دار شمالی کوریا نہیں بلکہ امریکا ہے۔

شمالی کوریا نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ مغربی دباؤ کے باوجود اپنی قومی سلامتی اور ترقیاتی مفادات کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.