Gas Leakage Web ad 1

دریائے کنہار میں ویگو ڈوبنے پر بڑا ایکشن، ٹک ٹاکر سلطان ورک کے خلاف مقدمہ درج، ناران میں داخلے پر 3 سال کی پابندی

0

دریائے کنہار میں ویگو ڈالا ڈوبنے کے واقعے کے بعد خیبرپختونخوا محکمہ سیاحت اور کاغان ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے سخت کارروائی کرتے ہوئے معروف ٹک ٹاکر سلطان ورک کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

حکام کے مطابق سلطان ورک نے ویڈیو بنانے کی غرض سے گاڑی کو دریائے کنہار میں اتارنے کی کوشش کی، جس کے نتیجے میں گاڑی تیز بہاؤ میں بہہ گئی۔ واقعے کے بعد متعلقہ اداروں نے اسے غیر ذمہ دارانہ اور خطرناک اقدام قرار دیتے ہوئے سخت ایکشن لیا۔

ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس اے آئی اسمارٹ فون تیار کر رہی ہے، رپورٹ

کاغان ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے سلطان ورک کے خلاف ایف آئی آر درج کر دی ہے، جبکہ انہیں آئندہ تین سال کے لیے ناران اور کاغان میں داخلے سے بھی پابند کر دیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ سیاحتی مقامات پر خطرناک حرکات اور سوشل میڈیا کے لیے جان لیوا اسٹنٹس کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے، اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے مزید سخت اقدامات کیے جائیں گے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.