Gas Leakage Web ad 1

سول و عسکری قیادت کی کامیاب سفارتکاری، پاکستان عالمی منظر نامے میں نمایاں

0

پاک امریکا تعلقات نئی بلندیوں کی جانب گامزن ہو گئے ہیں اور عالمی سطح پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی سفارتی حکمتِ عملی کو توجہ حاصل ہوئی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

امریکی جریدے فارن پالیسی کے مطابق صرف دو سال قبل تک امریکہ اور ایران کے درمیان امن مذاکرات میں پاکستان کا کردار غیر متوقع سمجھا جاتا تھا، تاہم رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے واشنگٹن میں پاکستان کی ساکھ کو مضبوط بنانے اور سفارتی حیثیت کو مؤثر کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

امریکی حملوں اور فوجی جھڑپوں کے بعد ایران نے آبنائے ہرمز سے تمام جہاز وں کی آمدورفت بند کردی

فارن پالیسی کے مطابق سید عاصم منیر ٹرمپ سے روابط اور ایران ثالثی سمیت پاکستان کی سفارتی حکمت عملی کے مرکزی کردار کے طور پر سامنے آئے ہیں۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ انہوں نے خود کو طاقت کے اہم مرکز کے طور پر منوایا، جبکہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انہیں “میرا پسندیدہ فیلڈ مارشل” قرار دیا۔

امریکی جریدے کے مطابق پاکستانی قیادت نے پاک بھارت جنگ بندی میں پیش رفت کا کریڈٹ ٹرمپ کو دے کر سیاسی بصیرت کا مظاہرہ کیا، جبکہ ایران امریکہ کشیدگی میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ٹرمپ اور دیگر عالمی رہنماؤں سے رابطوں پر مشتمل سفارتی کوششوں کی قیادت کی۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان نے ایران، امریکہ، چین اور خطے کی بڑی طاقتوں کے درمیان اپنی جغرافیائی حکمت عملی کو مؤثر انداز میں اجاگر کیا ہے۔

ماہرین کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی فیصلہ سازی واضح وژن اور مضبوط حکمتِ عملی پر مبنی ہے، جس کے نتیجے میں ریاستی ترجیحات زیادہ مربوط اور مؤثر ہوئی ہیں۔

عسکری قیادت کی اس منظم حکمتِ عملی کے باعث پاکستان کی سفارتی پوزیشن میں بہتری آئی ہے اور عالمی سطح پر اس کا کردار مزید مستحکم ہوا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.