Gas Leakage Web ad 1

آزاد کشمیر سے متعلق بیرونِ ملک بیانات مسترد، پاکستان کا اندرونی معاملات میں مداخلت سے گریز کا مطالبہ

0

حکومت پاکستان نے آزاد جموں و کشمیر کی صورتحال سے متعلق برطانیہ میں مقیم بعض تارکین وطن اور چند برطانوی قانون سازوں کے بیانات کو غیر ذمہ دارانہ اور گمراہ کن قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔ دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بیرونِ ملک مقیم افراد پاکستان اور آزاد کشمیر کے معاملات میں مداخلت کے بجائے اپنے میزبان ملک میں مثبت کردار ادا کریں۔

Gas Leakage Web ad 2

دفتر خارجہ کے مطابق بعض برطانوی اراکین پارلیمنٹ کے تبصرے مسئلے کے تاریخی پس منظر سے عدم آگاہی کی عکاسی کرتے ہیں۔ بیان میں زور دیا گیا کہ پاکستان ایک خودمختار اور جمہوری ریاست ہے جو دیگر ممالک کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کے اصول پر یقین رکھتی ہے اور دوسروں سے بھی اسی طرزِ عمل کی توقع رکھتی ہے۔

وزارت خارجہ نے واضح کیا کہ پاکستان اور آزاد کشمیر کی حکومتیں پرامن احتجاج، اظہارِ رائے اور جمہوری شرکت کے آئینی حقوق کا احترام کرتی ہیں، تاہم توڑ پھوڑ، عوامی املاک کو نقصان پہنچانے، ہسپتالوں کی خدمات متاثر کرنے اور شہریوں یا قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں پر حملوں کو کسی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا۔

بیان میں برطانوی حکومت پر زور دیا گیا کہ وہ کالعدم تنظیموں کی حمایت کرنے والے عناصر کی حوصلہ شکنی کرے اور پاکستان و آزاد کشمیر میں آئینی عمل، عدالتی فیصلوں اور قانون کی حکمرانی کے احترام کو فروغ دے۔

یہ ردعمل راولاکوٹ میں حالیہ کشیدگی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں اور کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی سے وابستہ مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.