Gas Leakage Web ad 1

گلگت بلتستان الیکشن میں پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا

0

گلگت بلتستان الیکشن میں پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا 24 میں سے 19 نشستوں کے سرکاری نتائج میں پی پی 9 پر کامیاب ہو گئی۔

Gas Leakage Web ad 2

گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کے الیکشن میں پیپلز پارٹی سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آئی ہے۔ مجموعی طور پر 24 میں سے 19 نشستوں کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس میں پی پی نے 9 نشستوں پر میدان مار لیا ہے۔

ننائج کے مطابق وفاق میں حکمراں جماعت مسلم لیگ ن کو تین نشستوں پر کامیابی ملی ہے۔ 6 نشستوں پر آزاد جب کہ ایک پر ایم ڈبلیو ایم کا امیدوار کامیاب ہوا ہے۔

الیکشن کمیشن نے مختلف حلقوں کے مکمل سرکاری نتائج کا اعلان کرتے ہوئے کامیاب امیدواروں کے ناموں کا بھی اعلان کرنا شروع کر دیا ہے۔پیپلز پارٹی کے امجد ایڈووکیٹ 10594 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں جب کہ ن لیگ کے شفیق الدین 6316 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔

پیپلز پارٹی کے محمد علی اختر 7654 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جب کہ اسلامی تحریک کے محمد ایوب وزیری 6597 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔آزاد امیدوار نیک نام کریم 6390 ووٹ لے کر کامیاب جب کہ پی پی کے کرنل (ر) امتیاز الحق 5417 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔پیپلز پارٹی کے توقیر کے مہدی شاہ 4320 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر رہے جب کہ آئی پی پی کے راجا جلاس 3891 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ایم ڈبلیو ایم کے کاظم میثم 10658 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں جب کہ پی پی کے سید محمد علی شاہ کے سید محمد علی شاہ 10065 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔پیپلز پارٹی کے اقبال حسین 5944 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں جب کہ ن لیگ کے سید محسن رضوی 4589 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔ن لیگ کے عبدالججہان 6917 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جب کہ پیپلز پارٹی کے نذیر احمد نے 6758 ووٹ لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی۔آزاد امیدوار انور علی 12117 ووٹ لے کر جیت گئے جب کہ آزاد امیدوار حاجی عبدالحمید 4197 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.