یہ کوئی راز نہیں کہ پانی میں لیموں کا عرق شامل کرنے سے صحت کو فائدہ ہو سکتا ہے، مگر کیا آپ کو اس کے دیگر حیران کن فوائد کا علم ہے؟
لیموں سے آپ اپنے گھر میں بہت کچھ ایسا کر سکتے ہیں جس کا تصور بھی نہیں کیا ہوگا۔
مزاح کے بے تاج بادشاہ ننھا کو بچھڑے 40 برس بیت گئے
یقیناً آپ اسے لیموں پانی کے لیے استعمال کر سکتے ہیں یا مختلف کھانوں کا ذائقہ بڑھا سکتے ہیں، مگر اس کے علاوہ بھی لیموں کو گھر کے کئی کاموں کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
وٹامن سی سے بھرپور لیموں مختلف چیزوں کی صفائی، بدبو دور کرنے اور کیڑوں کو بھگانے میں بھی مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔
مائیکرو ویو کی صفائی
مائیکرو ویو کے اندر اکثر چکنائی اور دیگر چیزیں جم جاتی ہیں اور لیموں اس کی صفائی کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
اس کے لیے ایک کپ پانی میں لیموں کا عرق ملا کر مائیکرو ویو میں گرم کریں، جس سے چکنائی آسانی سے صاف ہو جاتی ہے۔
بالوں کی خشکی سے نجات
اگر سر میں خشکی اور کھجلی مسئلہ بنی ہوئی ہو تو لیموں کا عرق متاثرہ حصے پر لگا کر چند منٹ بعد دھویا جا سکتا ہے۔
اس کے بعد لیموں ملا پانی بالوں پر استعمال کرنے سے بھی فائدہ ہو سکتا ہے۔
کیڑوں کو دور رکھنا
لیموں کی تیزابیت کی وجہ سے یہ چیونٹیوں اور لال بیگ جیسے کیڑوں کو دور رکھنے میں مدد دیتا ہے۔
متاثرہ جگہ پر لیموں کا پانی چھڑکنا اس مقصد کے لیے مفید ہو سکتا ہے۔
کپڑوں کی صفائی اور سفیدی
سفید کپڑوں کو زیادہ چمکدار بنانے کے لیے دھلائی کے دوران لیموں کا عرق شامل کیا جا سکتا ہے، جس سے تازگی اور خوشبو بھی آتی ہے۔
برتنوں کی چمک
لیموں کو آدھا کاٹ کر برتنوں پر رگڑنے سے داغ دھبے کم ہو جاتے ہیں اور برتن چمک اٹھتے ہیں۔
ہلکی خراشوں میں آرام
چھوٹی خراشوں پر لیموں کا ہلکا استعمال صفائی میں مدد دے سکتا ہے، تاہم زیادہ استعمال سے جلن بھی ہو سکتی ہے۔
فریج کی بو ختم کرنا
فریج میں بدبو دور کرنے کے لیے لیموں کا عرق روئی یا اسفنج پر لگا کر فریج میں رکھنا مفید سمجھا جاتا ہے۔