Gas Leakage Web ad 1

خیبر پختونخوا: آئندہ بجٹ میں 400 سے زائد نئے ترقیاتی منصوبے شامل کرنے کا فیصلہ

0

آئندہ مالی سال کے ترقیاتی پروگرام کے لیے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ترقیاتی فنڈز کا 80 فیصد حصہ جاری منصوبوں کی تکمیل کے لیے جبکہ 20 فیصد نئے منصوبوں کے لیے مختص کرنے کی تجویز زیر غور ہے، تاکہ زیرِ تکمیل منصوبے بروقت مکمل کیے جا سکیں۔

Gas Leakage Web ad 2

حکومت نے بڑے ترقیاتی منصوبوں، خصوصاً ڈیرہ اسماعیل خان موٹروے سمیت متعدد بڑے منصوبوں کو سرکاری و نجی شراکت داری کے ماڈل کے تحت مکمل کرنے کا اصولی فیصلہ بھی کیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد نجی شعبے کی شمولیت سے ترقیاتی سرگرمیوں میں تیزی لانا اور سرکاری مالی وسائل پر دباؤ کم کرنا ہے۔

امریکا کا مؤقف مسلسل تبدیل، متضاد پیغامات سے مذاکرات پیچیدہ بنا رہا ہے: ایران

آئندہ بجٹ میں بہتر نظم و نسق کے منصوبے کو ترقیاتی اور غیر ترقیاتی دونوں مدات میں شامل کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ اس منصوبے کے تحت انتظامی امور میں بہتری، شفافیت کے فروغ اور عوامی خدمات کی فراہمی کے نظام کو مزید مؤثر بنانے پر توجہ دی جائے گی۔

حکام کے مطابق رواں مالی سال کے دوران 350 سے زائد اہم ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل متوقع ہے، جس کے نتیجے میں مختلف شعبوں میں عوام کو بہتر سہولیات فراہم ہوں گی۔

دوسری جانب آئندہ مالی سال کے بجٹ میں صوبے کے مجموعی مالی بوجھ کو 1500 ارب روپے سے کم رکھنے کے لیے غیر ضروری اور کم ترجیحی منصوبوں کو ترقیاتی پروگرام سے نکالنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

خیبر پختونخوا حکومت کا کہنا ہے کہ ترقیاتی اخراجات کو زیادہ مؤثر اور نتائج پر مبنی بنانے کے لیے دستیاب وسائل کو ترجیحی بنیادوں پر استعمال کیا جائے گا تاکہ عوامی فلاح کے منصوبوں سے زیادہ سے زیادہ فوائد حاصل کیے جا سکیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.