Gas Leakage Web ad 1

ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی درخواستوں پر سماعت ملتوی

0

اسلام آباد ہائی کورٹ میں متنازع ٹوئٹس کیس سے متعلق درخواستوں کی سماعت جسٹس محمد اعظم خان نے کی، تاہم خصوصی استغاثہ ٹیم کی عدم دستیابی کے باعث کارروائی آگے نہ بڑھ سکی۔

Gas Leakage Web ad 2

دورانِ سماعت عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ استغاثہ کے لیے تین رکنی ٹیم مقرر کی گئی ہے، جن میں سے ایک رکن لاہور سے آنا ہے جبکہ دوسرا اس وقت عدالتِ اوّل میں مصروف ہے۔ اس پر جسٹس محمد اعظم خان نے ریمارکس دیے کہ کیا آپ کو معلوم ہے کہ اس مقدمے کے حوالے سے سپریم کورٹ کے واضح احکامات موجود ہیں؟

وزیراعظم سے مصطفیٰ کمال کی ملاقات، وزارت صحت سے متعلق امور پر گفتگو

سماعت کے دوران ریاست کی جانب سے وکیل علی آزاد نے مؤقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ کی طرف سے دی گئی مدت پہلے ہی ختم ہو چکی ہے اور زیرِ سماعت درخواستیں بھی سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں دائر کی گئی ہیں۔

جسٹس محمد اعظم خان نے ریمارکس دیے کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے ہم سب پابند ہیں۔ انہوں نے استغاثہ کے نمائندے سے استفسار کیا کہ مقدمہ کب سنا جا سکتا ہے، جس پر استغاثہ کی جانب سے جمعرات یا آئندہ پیر کو سماعت مقرر کرنے کی درخواست کی گئی۔

عدالت نے ہدایت دی کہ جب استغاثہ کا وکیل عدالتِ اوّل سے فارغ ہو جائے تو مقدمے کی سماعت کی جائے، تاہم مزید تاخیر پر بھی ناپسندیدگی کا اظہار کیا گیا۔

اس موقع پر وکیل فیصل صدیقی نے استدعا کی کہ استغاثہ کو مزید التوا طلب کرنے سے روکا جائے۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد مقدمے کی سماعت جمعرات تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ کارروائی کے لیے نئی تاریخ مقرر کر دی۔

یاد رہے کہ 24 جنوری 2026 کو اسلام آباد کی ضلعی و سیشن عدالت نے متنازع ٹوئٹس کیس میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو مجموعی طور پر 17، 17 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

عدالت نے پیکا قانون کی مختلف دفعات کے تحت دونوں ملزمان کو قید اور جرمانوں کی سزائیں دی تھیں، جبکہ بعض دفعات کے تحت انہیں بری بھی کر دیا گیا تھا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.