Gas Leakage Web ad 1

بشریٰ انصاری نے کپل شرما کے شو پر تنقید کیوں کی؟

0

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ بشریٰ انصاری نے مشہور بھارتی کامیڈین کپل شرما کے شو سمیت اس قسم کے دیگز شوز پر شدید تنقید کی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

سینئر اداکارہ نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے مختلف موضوعات پر دلچسپ گفتگو کی۔
بشریٰ انصاری نے کپل شرما کے کامیڈی شو کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شو میں ہر اداکار ٹرانسجینڈر بن کر کیوں لوگوں کو ہنسانا چاہتا ہے، مجھے اس بات سے اب چِڑ ہونا شروع ہو گئی ہے۔

اداکارہ نے سوال کیا کہ کیا ٹرانسجینڈر یا عورت کا روپ دھار کر بے ہودہ گفتگو کرنا کامیڈی ہے؟

اُنہوں نے کہا کہ ایک دفعہ، 2 دفعہ یا 4 دفعہ ایسا ہو گیا، چلو ٹھیک ہے، کوئی باقاعدہ ٹرانسجنڈر کا کردار ادا کیا جا رہا ہو تو بھی بات سمجھ آتی ہے لیکن اب تو مسلسل اس قسم کا مواد دکھایا جا رہا ہے۔

بشریٰ انصاری نے مزید کہا کہ کیا لوگوں کو اچھا لگے گا کہ ہم سینئر اداکارائیں، ہمیشہ اسکرین پر آدمیوں کا روپ دھار کر الٹے سیدھے مذاق کرتی نظر آئیں؟

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.