حکومت نے انشورنس سیکٹر میں مسابقت، شفافیت اور سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے بڑے اصلاحاتی اقدامات کا فیصلہ کر لیا ہے، اس سلسلے میں قومی اسمبلی میں انشورنس بل 2026 پیش کر دیا گیا ہے۔
آذربائیجان اور پنجاب کے درمیان مصنوعی ذہانت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون پر اتفاق
ذرائع کے مطابق نئے بل کے تحت انشورنس سیکٹر کو بیرونی سرمایہ کاری کے لیے مکمل طور پر کھولنے کی تجویز دی گئی ہے تاکہ عالمی سرمایہ کاروں کو پاکستان کے انشورنس شعبے میں سرمایہ کاری کی ترغیب دی جا سکے، جبکہ نیا قانون 25 سال پرانے انشورنس آرڈیننس کی جگہ لے گا۔
چیئرمین ایس ای سی پی ڈاکٹر کبیر سدھو نے کہا ہے کہ معیشت کی پائیدار ترقی کے لیے مستحکم انشورنس سیکٹر انتہائی اہمیت رکھتا ہے، اور نیا بل شہریوں، کاروباری اداروں، صنعت اور زراعت کو بہتر مالی تحفظ فراہم کرے گا۔
ڈاکٹر کبیر سدھو کا کہنا تھا کہ نئے قانون کے تحت ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے کم لاگت اور تیز تر انشورنس سہولیات فراہم کی جا سکیں گی۔