Gas Leakage Web ad 1

دبئی کی بجٹ ائیرلائن نے لاہور، اسلام آباد اور پشاور کیلئے پروازیں معطل کر دیں

0

دبئی کی ایک بجٹ ائیرلائن نے لاہور، اسلام آباد اور پشاور کیلئے اپنی پروازیں معطل کر دی ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

متحدہ عرب امارات کی کم لاگت والی ائیرلائن نے "آپریشنل وجوہات” کی بنا پر دارالحکومت اسلام آباد سمیت پاکستان کے تین بڑے شہروں لاہور اور پشاور کیلئے پروازیں 26 اکتوبر 2026 تک معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اماراتی حکام کے مطابق کراچی، سیالکوٹ، ملتان، فیصل آباد اور کوئٹہ کیلئے پروازیں بدستور جاری رہیں گی۔

امریکا چاہتا ہے خلیج معاملے پر مؤقف بدلنے کیلئے چین ایران پر دباؤ ڈالے: مارکو روبیو

حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ مسافروں کو ٹکٹوں کی رقم واپس کی جا رہی ہے جبکہ ٹکٹ رکھنے والے مسافروں کو دیگر ائیرلائنز پر ری بکنگ کی سہولت بھی فراہم کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ ایران جنگ کے بعد خلیجی فضائی آپریشن متاثر ہوا تھا۔

حکام کے مطابق دبئی ائیرپورٹ پر مارچ کے دوران مسافروں کی تعداد میں 66 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات کی دیگر ائیرلائنز کی پاکستان کیلئے پروازیں معمول کے مطابق جاری ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.