Gas Leakage Web ad 1

عدالتیں وکلا کی غفلت پر سزائیں دینا شروع کر دیں؟ جسٹس کاکڑ

0

سپریم کورٹ نے خان پور میں دہشت گرد حملے کے ملزم کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل کر دی۔ جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دیے کہ پراسیکیوشن یہ ثابت نہیں کر سکی کہ ملزم خودکش حملہ کرنے آیا تھا، اور سوال اٹھایا کہ کیا عدالتیں اب وکلا کی غفلت پر سزائیں دینا شروع کر دیں؟

Gas Leakage Web ad 2

ایران سے مذاکرات کی ناکامی، ٹرمپ ایک بار پھر فوجی کارروائی کی جانب مائل ہیں، امریکی میڈیا

علاوہ ازیں عدالت عظمیٰ نے ٹی آر جی پی، ٹی آر جی آئی اور گرین ٹری ہولڈنگ کمپنی کی اپیلیں خارج کرتے ہوئے اخراجات کمپنی کو ادا کرنے کا حکم دیا۔ جسٹس نعیم اختر نے سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا۔

سپریم کورٹ نے ایک اور اہم کیس میں قرار دیا کہ کسی تیسرے شخص کی ملکیت کو مالک کی رضامندی کے بغیر حق مہر کا حصہ نہیں بنایا جا سکتا۔ عدالت نے حق مہر میں سسر کی جائیداد شامل کرنے کے کیس میں پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے پلاٹ کی ڈگری منسوخ کر دی۔ جسٹس مسرت ہلالی نے کہا کہ ریکارڈ سے ثابت ہوا کہ حق مہر میں لکھا گیا ایک کنال کا پلاٹ درخواست گزار کے سسر کی ملکیت تھا۔

عدالت نے نیب سے متعلق ایک فیصلے میں قرار دیا کہ غلطی یا انتظامی انحراف بذات خود بدنیتی کے زمرے میں نہیں آتا جب تک شعوری بدنیتی ثابت نہ ہو۔

جسٹس صلاح الدین پہنور نے ریمارکس دیے کہ فوجداری مقدمات میں نظرثانی کا اختیار محدود ضرور ہے لیکن عدالت مکمل طور پر بے اختیار نہیں، اور قانون کا ماضی سے اطلاق نہیں کیا جا سکتا۔

یہ کیس سابق وفاقی وزیر انور سیف اللہ پر 1996 میں او جی ڈی سی ایل میں مبینہ خلاف قانون بھرتیوں سے متعلق تھا، جس پر سپریم کورٹ نے نظرثانی کے بعد فیصلہ سنایا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.