Gas Leakage Web ad 1

ایران سے مذاکرات کی ناکامی، ٹرمپ ایک بار پھر فوجی کارروائی کی جانب مائل ہیں، امریکی میڈیا

0

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج اپنی قومی سلامتی ٹیم کے ساتھ ایک اہم اجلاس کریں گے جس میں ایران جنگ اور آئندہ حکمت عملی پر غور کیا جائے گا، جبکہ ایران کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی دوبارہ شروع کرنے کے آپشنز بھی زیر بحث آئیں گے۔

Gas Leakage Web ad 2

امریکی ذرائع کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات تعطل کا شکار ہونے کے بعد واشنگٹن میں فوجی آپشن دوبارہ سنجیدگی سے زیر غور آ گیا ہے۔

امریکی ٹی وی کی ایرانی طیاروں کی موجودگی کی خبر گمراہ کن ہے: دفتر خارجہ

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ ایران پر دباؤ بڑھانے کے لیے محدود فوجی کارروائی کی جانب مائل دکھائی دے رہے ہیں۔

اجلاس میں نائب صدر جے ڈی وینس، وزیر خارجہ مارکو روبیو، وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ، سی آئی اے ڈائریکٹر جان ریٹکلف سمیت دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوں گے۔

امریکی حکام کے مطابق صدر ٹرمپ جنگ کے خاتمے کے لیے معاہدہ چاہتے ہیں، تاہم ایران کی جانب سے امریکی مطالبات مسترد کیے جانے اور جوہری پروگرام پر بامعنی رعایت نہ دینے کے باعث صورتحال مزید کشیدہ ہو گئی ہے۔

زیر غور تجاویز میں آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کی رہنمائی اور حفاظت کے لیے امریکی بحریہ کی کارروائیاں دوبارہ شروع کرنا بھی شامل ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایران پر دوبارہ فضائی حملوں کا امکان بھی زیر غور ہے، جس کے تحت پہلے سے نشان زد تقریباً 25 فیصد اہداف کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے جن پر اب تک حملہ نہیں کیا گیا۔

اسرائیلی حکومت امریکا پر ایران کے افزودہ یورینیم ذخائر پر قبضے کے لیے خصوصی کارروائی کرنے کے لیے بھی دباؤ ڈال رہی ہے، تاہم امریکی حکام کے مطابق صدر ٹرمپ اس اقدام کے ممکنہ خطرناک نتائج کے باعث محتاط رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایران سے متعلق آئندہ فیصلوں میں صدر ٹرمپ کا متوقع دورۂ چین بھی اہم کردار ادا کر سکتا ہے، جہاں وہ چینی قیادت کے ساتھ ایران، تجارت اور خطے کی صورتحال پر بات کریں گے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.