حکومت کی جانب سے گزشتہ 9 ماہ کے دوران صارفین سے پیٹرولیم لیوی کی مد میں 12 کھرب 5 ارب 18 کروڑ روپے وصول کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
دستاویزات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی کے علاوہ کلائمیٹ سپورٹ لیوی کی مد میں بھی صارفین سے 35 ارب روپے کی اضافی رقم وصول کی گئی۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ، تعمیراتی منصوبوں کا جائزہ
تفصیلات کے مطابق جولائی 2025 میں صارفین سے 1 کھرب 45 ارب روپے پیٹرولیم لیوی کی مد میں وصول کیے گئے جبکہ اگست میں یہ رقم 1 کھرب 15 ارب روپے رہی۔
اسی طرح ستمبر 2025 میں 1 کھرب 11 ارب روپے اور اکتوبر میں 1 کھرب 45 ارب روپے پیٹرولیم لیوی کی مد میں وصول کیے گئے۔
دستاویز کے مطابق نومبر 2025 میں صارفین سے 1 کھرب 51 ارب روپے جبکہ دسمبر میں 1 کھرب 57 ارب روپے وصول کیے گئے۔
مزید برآں جنوری 2026 میں پیٹرولیم لیوی کی مد میں 1 کھرب 24 ارب روپے، فروری میں 1 کھرب 20 ارب روپے اور مارچ 2026 میں 1 کھرب 37 ارب روپے وصول کیے گئے۔