تہران: ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایران امریکی تجاویز پر غور کر رہا ہے اور جب کسی حتمی نتیجے پر پہنچا جائے گا تو اس کا اعلان کیا جائے گا۔
مسلم لیگ (ن) نے گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات کے لیے امیدواروں کا اعلان کر دیا
ایک بیان میں اسماعیل بقائی نے کہا کہ دشمن کی جمعرات کی رات کی کارروائی بین الاقوامی قوانین اور جنگ بندی کی کھلی خلاف ورزی تھی، جبکہ ایرانی افواج اپنی تمام تر صلاحیتوں کے ساتھ مکمل طور پر تیار ہیں اور صورتحال پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران امریکی تجاویز کا جائزہ لے رہا ہے اور کسی بھی حتمی فیصلے کے بعد باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنا کام کر رہے ہیں اور کسی ڈیڈ لائن پر کوئی توجہ نہیں دیتے۔