Gas Leakage Web ad 1

پنجاب حکومت کا خصوصی افراد کیلئے بڑی سہولت کا اعلان

0

پنجاب میں خصوصی افراد کے لیے معاون آلات کے حصول کا طریقہ کار مزید آسان بنا دیا گیا ہے، اور اب وہ ایک موبائل ایپ کے ذریعے باآسانی درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

معرکۂ حق کی فتح نے بھارت کو واضح اور دو ٹوک پیغام دیا: خواجہ آصف

خصوصی افراد کے لیے یہ سہولت فراہم کی گئی ہے کہ وہ وہیل چیئر، سماعت کے آلات اور دیگر معاون سہولیات کے حصول کے لیے پہلے کے مقابلے میں زیادہ سہل انداز میں درخواست دے سکیں، اس مقصد کے لیے متعارف کرائی گئی موبائل ایپ ’مریم کو بتائیں‘ کے ذریعے صارفین چند آسان مراحل میں اپنی درخواست جمع کرانے کے قابل ہیں۔

حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد خصوصی افراد کو پیش آنے والی مشکلات میں کمی لانا اور انہیں ضروری سہولیات تک فوری رسائی فراہم کرنا ہے، جبکہ شہریوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ایپ کے ذریعے جلد از جلد اپنی درخواستیں جمع کروائیں تاکہ متعلقہ معاون آلات کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔

مزید معلومات اور رہنمائی کے لیے ہیلپ لائن 1000 پر رابطہ کرنے کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.