کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کو 63 ارب 94 کروڑ روپے کے ریلیف ملنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
ڈسٹری بیوشن کمپنیوں (ڈسکوز) نے کیلنڈر سال 2026 کی پہلی سہ ماہی کی ایڈجسٹمنٹ کے لیے درخواست نیپرا میں جمع کرا دی ہے، جس پر 19 مئی کو سماعت کی جائے گی۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی چینی ہم منصب سے ملاقات
درخواست کے مطابق جنوری سے مارچ تک کیپسٹی چارجز کی مد میں 36 ارب 83 کروڑ 70 لاکھ روپے کی کمی ظاہر کی گئی ہے۔
مزید بتایا گیا ہے کہ سسٹم کے استعمال کے چارجز اور مارکیٹ آپریشن فیس کی مد میں 11 ارب 24 کروڑ روپے جبکہ انکریمنٹل یونٹس کی مد میں 23 ارب 51 کروڑ روپے کی کمی کی درخواست شامل ہے۔
صارفین کو ریلیف کی فراہمی سے متعلق حتمی فیصلہ نیپرا کی سماعت کے بعد کیا جائے گا۔