وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ قطر سے ایل این جی کے چار کارگو آئندہ پانچ دنوں میں پاکستان پہنچ جائیں گے۔
اویس لغاری نے بتایا کہ جیسے ہی قطر سے گیس کی فراہمی شروع ہوگی، لوڈشیڈنگ مکمل طور پر ختم ہو جائے گی۔
اسلام آباد، پنڈی اور پشاور سمیت دیگر شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ اس وقت بھی لوڈشیڈنگ ایک سے ڈیڑھ گھنٹے سے زیادہ نہیں ہو رہی۔
یاد رہے کہ ملک بھر میں گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
ملک میں بجلی کا شارٹ فال چار ہزار میگاواٹ تک پہنچ چکا ہے، جس کے باعث مختلف شہروں میں طویل دورانیے کی غیر اعلانیہ بندش جاری ہے۔
کراچی کے متعدد علاقوں میں دس، دس گھنٹے تک بجلی کی بندش رپورٹ ہو رہی ہے، جبکہ راولپنڈی میں بھی آٹھ سے دس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کو مشکلات میں ڈال رکھا ہے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں چھ، چھ گھنٹے تک بجلی غائب رہتی ہے، جبکہ لاہور کے مختلف علاقوں میں پانچ سے چھ گھنٹے کی بندش معمول بن چکی ہے۔ پشاور کے شہری علاقوں میں چھ گھنٹے اور نواحی علاقوں میں چودہ گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔