امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ حالیہ مذاکرات میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں جے ڈی وینس کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ بات چیت مثبت رہی اور متعدد اہم امور پر پیش رفت دیکھنے میں آئی۔
جنوبی کوریا نے فلسطین پر اسرائیلی بربریت کو ہولوکاسٹ سے تشبیہ دیدی
انہوں نے کہا کہ شاید یہ پہلی بار تھا کہ ایرانی اور امریکی حکومتوں نے اتنے اعلیٰ سطح پر ملاقات کی، اور ممکنہ طور پر ایران کی موجودہ قیادت کی تاریخ میں بھی یہ پہلا موقع ہو سکتا ہے۔
ایران کے ساتھ مذاکرات کے دوسرے مرحلے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب گیند تہران کے کورٹ میں ہے اور یہ ایران پر منحصر ہے کہ وہ آگے بڑھنے کے لیے کیا اقدامات کرتا ہے۔
نائب صدر نے کہا کہ ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکتا اور امریکا کی تمام ریڈ لائنز اسی بنیادی اصول سے نکلتی ہیں۔
جے ڈی وینس نے آبنائے ہرمز کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کو توقع ہے کہ ایران اس اہم بحری گزرگاہ کو کھولنے کے لیے اقدامات کرے گا، جو عالمی توانائی کی ترسیل کے لیے نہایت اہم ہے۔
یاد رہے کہ اسلام آباد میں امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والے حالیہ مذاکرات کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے تھے۔