Gas Leakage Web ad 1

ایران امریکا مذاکرات: اسحاق ڈار اور چین کے وزیر خارجہ میں رابطہ

0

نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار اور چین کے وزیر خارجہ وانگ یی کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا، جس میں امریکا اور ایران کے درمیان براہ راست مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Gas Leakage Web ad 2

ایرانی جہاز ہماری ناکہ بندی کے قریب بھی آئے تو تباہ کر دیں گے: ٹرمپ

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وانگ یی نے خطے میں امن اور استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے اسحاق ڈار کو مبارکباد دی، اور چین کی جانب سے پاکستان کے تعمیری سفارتی کردار کی مسلسل حمایت کا اعادہ کیا۔

ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار نے بھی خطے میں امن کی بحالی کے لیے سفارت کاری کو مزید آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا، جبکہ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ مسائل کے حل کے لیے بات چیت اور سفارت کاری ہی واحد مؤثر راستہ ہے۔

مزید برآں دونوں رہنماؤں نے مسائل کے پرامن حل میں سہولت فراہم کرنے کے لیے پاکستان اور چین کے پانچ نکاتی امن اقدام پر بھی تبادلہ خیال کیا اور باہمی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.