Gas Leakage Web ad 1

چینی کے شعبے میں مسابقت بڑھانے اور مارکیٹ کو آزاد کرنے کا فیصلہ

0

اسلام آباد: چینی کے شعبے کی ڈی ریگولیشن کے لیے قائم اعلیٰ سطحی کمیٹی کی سفارشات مکمل کر لی گئی ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

ذرائع کے مطابق یہ سفارشات وزیراعظم کو پیش کر دی گئی ہیں، جن کے تحت چینی کے شعبے میں مسابقت بڑھانے اور مارکیٹ کو مزید آزاد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی میں اضافہ

ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی نے برآمدات میں اضافے کے لیے ایک واضح طریقہ کار متعارف کرانے کی تجویز دی ہے، جبکہ کسانوں کو اپنی فصل اور فروخت سے متعلق فیصلوں میں مکمل آزادی دینے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق منڈی میں بہتر قیمت کے حصول کے لیے مارکیٹ سسٹم کو مضبوط بنانے پر زور دیا گیا ہے، جبکہ شوگر ملز کو ایتھنول اور دیگر مصنوعات تیار کرنے کی اجازت دینے کی تجویز بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ سفارشات میں کسانوں کو بروقت ادائیگیوں کو یقینی بنانے اور شفافیت بڑھانے کے لیے اقدامات تجویز کیے گئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ چینی کے شعبے میں تحقیق، بائیو فیڈ اسٹاک اور مارکیٹ نگرانی کو بہتر بنانے کی سفارش کی گئی ہے، جبکہ ایندھن کی درآمدی لاگت کم کرنے کے لیے ایتھانول بلینڈنگ کے فروغ کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق کسانوں پر گنے کو مخصوص شوگر ملوں کو فروخت کرنے کی پابندی ختم کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے، جبکہ شوگر ملز کو مارکیٹ کے مطابق قیمتیں مقرر کرنے کی اجازت دینے کی سفارش بھی شامل ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.