سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (SECP) نے تمام رجسٹرڈ کمپنیوں کے لیے حتمی بینیفشل اونرز (UBO) کی معلومات دینا لازمی قرار دے دیا ہے۔ اس سلسلے میں کمپنیوں کی حقیقی ملکیت کے آن لائن ریکارڈ اور ڈیجیٹل رجسٹریشن کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔
پاکستان ریلویز کی ڈیجیٹلائزیشن حکمت عملی پارلیمان میں پیش کردی گئی
ایس ای سی پی کے مطابق کمپنیوں کی حقیقی ملکیت کے ریکارڈ کے لیے ڈیجیٹل رجسٹری متعارف کروا دی گئی ہے۔ کمپنیوں کے اصل مالکان کی معلومات اب آن لائن UBO رجسٹری میں محفوظ ہوں گی، جس سے کمپنیوں کی ملکیت کا شفاف ریکارڈ ممکن ہو سکے گا۔
ایس ای سی پی کے مطابق کمپنیوں کی حقیقی ملکیت کی معلومات فراہم کرنا اینٹی منی لانڈرنگ قوانین کا تقاضا ہے اور یہ کمپنیوں کے غیر قانونی استعمال کی روک تھام میں مددگار ثابت ہو گا۔ کمیشن نے ہدایت کی ہے کہ نئی کمپنیاں اپنی ملکیت کی معلومات فارم ون کے ذریعے جمع کروائیں جبکہ پہلے سے رجسٹرڈ کمپنیاں سالانہ فارم انیس کے ذریعے یہ معلومات فراہم کریں گی۔