گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے واضح کر دیا کہ جنگ افغانستان نے شروع کی ہے لیکن اس کا اختتام پاکستان کرے گا۔
گورنر فیصل کریم کنڈی نے بتایا کہ افغانستان نے آج دوبارہ پاکستان پر حملے کیے۔ امریکا کو سوچنا ہوگا، ان کا چھوڑا گیا اسلحہ پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہا ہے۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان سے دہشت گردی کے ثبوت عالمی فورمز پر پیش کیے۔
انہوں نے واضح کیا کہ افغان طالبان نے ایکشن نہیں لیا تو پاکستان دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرے گا، پہلے بھی جارحیت کرنے پر افغانستان کو منہ کی کھانی پڑی تھی۔