بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے سلمان خان کے والد اور اسکرین رائٹر سلیم خان سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ میں اگر آج شاہ رخ خان ہوں تو سلیم خان کی وجہ سے ہوں۔
لاہور ہائیکورٹ کا یتیم پوتوں کے نان نفقہ سے متعلق اہم حکم جاری
رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کے والد اور معروف اسکرین رائٹر سلیم خان کو برین ہیمرج کے بعد تشویشناک حالت میں ممبئی کے لیلاوتی ہسپتال لایا گیا تھا اور بعد ازاں انہیں آئی سی یو منتقل کر دیا گیا تھا۔ 90 سالہ سلیم خان اس وقت وینٹی لیٹر پر ہیں لیکن ڈاکٹرز ان کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں، اس دوران سلیم خان کے اہل خانہ اہلیہ سلمیٰ خان اور ہیلن، بیٹے سلمان خان، ارباز اور سہیل خان مسلسل ان کے ساتھ موجود رہے۔
ڈاکٹر جلیل ڈی پارکر کے مطابق برین ہیمرج بہت معمولی تھا، سلیم خان کا ایک چھوٹا سا پروسیجر کیا گیا جو کامیاب رہا اور ان کی طبیعت اب بہتر ہے، مگر وہ ابھی وینٹی لیٹر پر ہیں، عمر کے پیش نظر صحت یابی میں کچھ وقت لگے گا۔
سلیم خان کی طبیعت سے متعلق خبر وائرل ہوتے ہی شاہ رخ خان کا ایک پرانا انٹرویو دوبارہ وائرل ہو گیا جس میں اداکار کے جذباتی الفاظ نے مداحوں کو متاثر کر دیا۔ شاہ رخ خان نے سلمان خان کے ایک ٹی وی پروگرام میں کہا تھا کہ میں آج شاہ رخ خان ہوں تو سلیم خان کی وجہ سے ہوں۔ انہوں نے بتایا کہ جب وہ ممبئی میں سٹرگل کر رہے تھے تو اکثر ان کا کھانا سلمان خان کے گھر ہوتا تھا جہاں سلیم خان ان کی بہت حوصلہ افزائی کرتے تھے اور انہی کی وجہ سے میں ‘شاہ رخ خان’ بن سکا۔