اسلام آباد ہائیکورٹ میں توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ضمانت پر رہا کرنے کی درخواست دائر کر دی گئی ہے۔
درخواست بیرسٹر سلمان صفدر اور خالد یوسف چوہدری کے ذریعے دائر کی گئی، جبکہ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی کی جلد سماعت کے لیے متفرق درخواستیں بھی جمع کرائی گئی ہیں۔
بیوی سے اجازت کے بغیر ایک اور شادی؛ لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ بانی پی ٹی آئی آنکھ کی ایک سنگین بیماری میں مبتلا ہیں، جس کی تشخیص پمز کے ڈاکٹر محمد عارف نے کی۔ ڈاکٹر کے مطابق دائیں آنکھ خون کے لوتھڑے کے باعث شدید متاثر ہوئی ہے اور بیماری کے نتیجے میں دائیں آنکھ کی بینائی صرف 15 فیصد رہ گئی ہے۔
درخواست میں کہا گیا کہ جیل میں مناسب علاج ممکن نہیں، بانی پی ٹی آئی کی عمر 73 سال ہے، لہٰذا انہیں ضمانت پر رہا کیا جائے۔