انڈونیشیا کا پاک فضائیہ کے جنگی تجربے اور تربیتی مہارت سے استفادے کی خواہش کا اظہار

انڈونیشیا کا پاک فضائیہ کے جنگی تجربے اور تربیتی مہارت سے استفادے کی خواہش کا اظہار

0

اسلام آباد: ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے انڈونیشین صدر پربوو سوبیانتو سے ملاقات کی، جس میں دونوں نے دفاعی تعاون کے فروغ پر زور دیا۔ انڈونیشین صدر نے پاک فضائیہ کے جدید تربیتی نظام اور ایرو اسپیس ترقیاتی ڈھانچے سے استفادہ کرتے ہوئے اپنی دفاعی صلاحیتیں بڑھانے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے اپنے سرکاری دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات، مشترکہ اقدار اور دفاعی تعاون کے فروغ پر تبادلۂ خیال کیا۔ ملاقات میں پاک فضائیہ اور انڈونیشین فضائیہ کے مضبوط تاریخی روابط کو اجاگر کیا گیا۔

اخترمینگل کی خالی کردہ قومی اسمبلی کی سیٹ پر ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری

قبل ازیں ائیر چیف نے انڈونیشیا کے وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجافری سجامسو الدین، مسلح افواج کے کمانڈر اور انڈونیشین فضائیہ کے سربراہ سے بھی علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں، جہاں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

انڈونیشین فضائیہ کے سربراہ کے ساتھ ملاقات میں فضائی افواج کے مابین تعاون، بنیادی سے جدید تربیت، پیشہ ورانہ تبادلوں اور ابھرتے ایرو اسپیس شعبوں میں اشتراک بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ انڈونیشین فضائیہ نے پاک فضائیہ کے جنگی تجربے اور تربیتی مہارت کو سراہتے ہوئے آپریشنل اور فلائنگ ٹریننگ میں معاونت کی خواہش ظاہر کی، اور ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو دوطرفہ فضائی تعاون میں نمایاں کردار پر “میڈل آف آنر” سے نوازا گیا۔

اس کے علاوہ، انڈونیشین وزیر دفاع اور چیف آف ڈیفنس فورسز کے ساتھ مشترکہ اجلاس میں دفاعی و سلامتی سے متعلق امور پر تبادلۂ خیال ہوا، اور قیادت نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت، جدیدیت اور نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کی تکنیکی صلاحیتوں کو سراہا۔ یہ دورہ پاکستان اور انڈونیشیا کے دفاعی تعاون، فضائی روابط اور اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے میں اہم پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.